Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے ضعیف خاتون گداگر کی موت

برقی شاک سے ضعیف خاتون گداگر کی موت

حیدرآباد۔/9 جون ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں بلدیہ اور برقی محکمہ کی مبینہ لاپرواہی سے ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ یاقوت پورہ کے علاقہ چھاؤنی نادے علی بیگ میں پیش آیا۔ رین بازار پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ خواجہ بی جو سید ولی نامی شخص کی بیوی گداگر تھی کل رات بارش کے بعد یہ خاتون چھاونی میں ایک فٹ پاتھ سے دوسرے فٹ پاتھ پر راستہ بدلنے کی کوشش کررہی تھی کہ برقی شاک کا شکار ہوگئی۔ اس خاتون کا آبائی ضلع چتور بتایا گیا ہے۔ پولیس رین بازار نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT