Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی شاک سے فوت ہونے والوں کیلئے معاوضہ میں اضافہ مختلف نمائندگیوں کے بعد حکومت تلنگانہ کا فیصلہ

برقی شاک سے فوت ہونے والوں کیلئے معاوضہ میں اضافہ مختلف نمائندگیوں کے بعد حکومت تلنگانہ کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( آئی این این) : حکومت تلنگانہ نے محکمہ برقی کی لاپرواہی کے باعث برقی شاک سے فوت ہونے والوں کے لیے معاوضہ کی رقم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں یہ معاوضہ 50,000 روپئے تھا جب کہ حکومت تلنگانہ نے اس میں 2 لاکھ روپئے تک اضافہ کیا تھا ۔ مختلف لوگوں کی جانب سے کی گئی نمائندگی کے بعد حکومت نے اب 16 سال سے زیادہ عمر والوں کے لیے 4 لاکھ روپئے تک اضافہ کیا ہے اور فوت ہونے والے 16 سال کم عمر والوں کے لیے اس رقم کو ایک لاکھ روپئے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپئے کیا گیا ہے ۔ معاوضہ کی رقم اسسٹنٹ ڈائرکٹر آف الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ ( اے ڈی اے ـ آپریشنس ) کی جانب سے تصدیق کے بعد ہی ادا کی جائے گی ۔ یہ عہدیدار یہ معلوم کریں گے کہ آیا موت محکمہ کی لاپرواہی کے باعث ہوئی ہے ۔ معاوضہ کا ادعا کرنے کے لیے متوفی کے ارکان خاندان کو ڈیتھ سرٹیفیکٹ ایف آئی آر کاپی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پوسٹ مارٹم پنچنامہ کاپی حاصل کرنا ہوگا ۔ وہ این پی ڈی سی ایل کے ویب سائٹ سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT