Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے نوجوان کی موت

برقی شاک سے نوجوان کی موت

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) جم میں ورزش کے دوران مشتبہ طور پر برقی شاک کے سبب ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 16 سلہ داور محمد خان فوت ہوگیا ۔ جو مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آگیا تھا ۔ محمد خان نیو بوئن پلی علاقہ کے ساکن تاج محمد خان کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روزآنہ کے معمول کی طرح جم میں ورزش کر رہا تھا کہ اس دوران سیلنگ فیان کے ذریعہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا جو علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس بوئن پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT