Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے کمسن ہلاک

برقی شاک سے کمسن ہلاک

حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں پتنگ بازی کے دوران ایک کمسن برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 8 سالہ بی چنا جو الوال علاقہ کے ساکن جناردھن کا بیٹا تھا ۔ طالب علم بتایا گیا ہے ۔ 5 اکٹوبر کے دن یہ کمسن طالب علم پتنگ بازی میں مصروف تھا کہ اس کی پتنگ ایک تار میں پھنس گئی اور لڑکا اس پتنگ کو نکالنے کی کوشش میں برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ الوالل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT