Monday , March 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی شاک سے 2 افراد فوت

برقی شاک سے 2 افراد فوت

نلگنڈہ /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں علحدہ علحدہ مقامات پر برقی شاک سے 2 افراد فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب یادادری بھونگیر کے چوٹ اپل ڈیویژن کے موضع کیسرا رام کا ساکن 65 سالہ بھومیا ولی کنڈہ منڈل کے گوکارام گرام پنچایت کے حدود میں واقع زرعی کو جارہا تھا کل رات تیز ہواؤں کی وجہ برقی تار ٹوٹ گئے تھے ۔ بھومیا اپنی اراضی کو پیدل جارہا تھا اچانک برقی تار پر پیر پڑنے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔ ضلع کے پیداورا منڈل کے موضع پولی چیرلا گرام پنچایت کے حدود میں واقع کومٹی تانڈہ میں نئے تعمیر کردہ مکان کو پانی ڈالنے کی غرض سے موٹر ڈالنے کے دوران 22 سالہ نریش برقی شاک لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔ موسم گرما کے آغاز اور غیر موسمی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے برقی تاروں کے گرنے کی وجہ سے یہ واقعات پیش آنے پر عوام میں محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداروں پر شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT