Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کا شکار دو افراد کی موت

برقی شاک کا شکار دو افراد کی موت

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 28 سالہ نرسنگ یادو جو پیشہ سے کمپاونڈر تھا کشٹاریڈی کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص مکان کی بلندی پر لوہے کی سلاخوں کو منتقل کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آگیا ۔ لوہے کی سلاخیں برقی ہائی ٹنشن تاروں سے ٹکرا گئیں اور شدید زخمی حالت میں یادو بلندی سے نیچے گر پڑا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 28 سالہ بھارت آیا جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل پول پر کام کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT