Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کا شکار شخص کی موت

برقی شاک کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شخص جن سنگھ جو پیشہ سے ویلڈر ایرہ گڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات علاقہ میں برقی گل ہونے کے سبب یہ شخص ایک مندرکے قریب واقع عمارت کی چھت سے برقی تاروں کو حرکت میں لارہا تھا ۔ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر یہ شخص شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT