Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کا شکار کمسن بچوں کی موت

برقی شاک کا شکار کمسن بچوں کی موت

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں دو کمسن بچے برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے کمسن بچے اپنے والدین کے ہمراہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرشنا سے آئے تھے جو ایل بی نگر کے ایک کنوینشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں کھیل رہے تھے اس سنٹر میں پانی کا فوارا ہے جس میں لائٹنگ سسٹم سے متاثرہ بچے کھیلتے کھیلتے پہونچ گئے ۔ اس دوران 4 سالہ جتیندر کمار اور 5 سالہ مانسوی برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئے ۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ دو بچے فوت ہوگئے ۔ پولیس ایل بی نگر نے کنوینشن سنٹر انتظامیہ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT