Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت

برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت

حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور اور ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 19 سالہ اجئے تیواری جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن ویر چندرا تیواری کا بیٹا تھا ۔ اجئے تیواری کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم تھا اور مادھاپور کے علاقہ میں کام کرتا تھا ۔ گذشتہ روز عمارت میں کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر یہ شخص شدید متاثر ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 30 سالہ اے ڈی رمیش جو فیلڈ سوپروائزر بتایا گیا ہے ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ جو ٹی وی کالونی ونستھلی پورم ساکن اور ناگرکرنول ضلع محبوب نگر کے متوطن تھا ۔ کل شام کام کے دوران یہ شخص لوہے کی سلاخوں کی منتقلی کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT