Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کی زد میں آکر دو فوت

برقی شاک کی زد میں آکر دو فوت

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار اور سائبر آباد کے میلاردیو پلی میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت ہوگئے۔ رین بازار پولیس کے مطابق 48 سالہ محمد صدیق جو اکبر کالونی میں باغ میں رہتا تھا پیشہ سے خانگی الکٹریشن بتایا گیا ہے 2جون کو یہ شخص مکان میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ میلاردیوپلی پولیس کے مطابق 20 سالہ محمد مبین جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ غوث نگر میں رہتا تھا۔ کل دوپہر یہ لڑکا برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور فوت ہوگیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT