Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی شرحوں میں اضافہ کا امکان

برقی شرحوں میں اضافہ کا امکان

اضافہ شرحوں کے ذریعہ نقصان کی تلافی کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں برقی شرحوں میں اضافہ یقینی نظر آرہا ہے ۔ برقی اداروں نے سپلائی کی لاگت کم کرنے سے انکار کیا ہے اور برقی صارفین پر شرحوں میں اضافہ کا بوجھ پڑنا یقینی ہے ۔ برقی اداروں نے برقی شرحوں میں اضافہ کی سفارش کی ہے ۔ ٹیرف میں اضافہ کی سفارش پر تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے ۔ ڈسکامس نے ٹیرف میں جس قدر اضافہ کی سفارش کی ہے ریگولیٹری کمیشن نے اس میں قدرے کمی کی سفارش کی ہے ۔ ڈسکامس کا احساس ہے کہ برقی ٹیرف میں اضافہ میں تاخیر سے کافی نقصان ہورہا ہے ۔ حکومت نے بجٹ میں نقصان کی پابجائی کیلئے کوئی اضافہ نہیں کیا اور موجودہ شرحوں کی اساساس پر ڈسکامس کو فی یونٹ ایک روپیہ 88 پیسے نقصان کا سامنا ہے ۔ ڈسکامس برقی شرحوں میں اضافہ کے ذریعہ ایک ہزار 958 کروڑ روپئے حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ خسارہ کی پابجائی ہوسکے ۔ ڈسکامس نے برقی شرحوں میں فی یونٹ 42 پیسے اضافہ کی تجویز پیش کی ہے اگر برقی شرحوں میں اضافہ ہوتا ہے تو صارفین کو کم از کم 9 فیصد اضافہ کا بوجھ برداشت کرنا پڑیگا ۔ بعض زمروں کیلئے 20 فیصد زائد بوجھ پڑیگا ۔ برقی شرحوں میں ہونے والے کسی اضافہ سے کسان مستثنیٰ رہیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT