Saturday , April 29 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی شرحوں میں ماہانہ 100 یونٹس تک کوئی اضافہ نہیں

برقی شرحوں میں ماہانہ 100 یونٹس تک کوئی اضافہ نہیں

گھریلو صارفین کو 100 یونٹس تک 2.60 روپئے
حیدرآباد۔ 13 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سال 2017-18ء کیلئے اپنی برقی شرح تجاویز پیش کردی ہیں۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر و چیرمین جی رگھوما ریڈی نے مجوزہ برقی شرح تجاویز کو آج تلنگانہ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کے سیکریٹری ڈاکٹر کے سرینواس ریڈی کے حوالے کیا۔ ریاست کے برقی صارفین کے تمام زمروں کیلئے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ماہانہ 100 یونٹس تک برقی استعمال کرنے والے صارفین پر کوئی اضافی شرح عائد نہیں ہوگی۔ ایسے صارفین تقریباً 60 لاکھ ہیں جبکہ 20 لاکھ زرعی صارفین کیلئے بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ ان نئی شرحوں پر یکم جولائی 2016ء سے ہی عمل آوری ہورہی ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 100 یونٹس کے منجملہ 50 یونٹس تک برقی استعمال کرنے والوں پر فی یونٹ 1.45 روپئے چارج کیا جائے گا جبکہ 51 یونٹس سے 100 یونٹ تک برقی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو فی یونٹ 2.60 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔100 تا 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین پر 3.30 تا 4.30 روپئے عائد ہوں گے۔ 200 یونٹس تک برقی استعمال کرنے والوں پر 5 روپئے، 201 سے 300 تک 7.20 روپئے ، 301 سے 400 تک 8.50 روپئے ، 401 سے 800 یونٹس کیلئے 9 روپئے، 800 یونٹس سے زائد کیلئے 9.50 روپئے، نان ڈومیسٹک اور کمرشیل کیلئے نئی شرحوں کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ صنعتی اداروں کیلئے بھی تجاویز رکھی گئی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT