Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی شٹ ڈاؤن

برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد /17 مئی ( پریس نوٹ ) اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 18 مئی کو گلزار حوض مسرت فنکشن ہال ، بوائز ٹاون ، چھتری ناکہ ، پٹیل نگر برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 10 تا 12 بجے دن کے درمیان گلزار حوض ، پتھرگٹی ، چار کمان ، ماما جمیلہ پھاٹک ، مٹی کا شیر ، مسرت فنکشن ہال ، شمع ٹاکیز ، بوائز ٹاون ، جہاں نما میں 3 بجے سہ پہر تا 7 بجے شام کے درمیان چھتری ناکہ ، بھوئی گوڑہ ، سری رام نگر ، مخدوم پورہ ، گولی  پورہ ، مراد محل ، بالاگنج ، لال دروازہ ، پٹیل نگر ، للیتا باغ ، امبیکا نگر ، خان نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔
٭٭ اے ڈی ای سیف آباد کے بموجب 18 مئی کو سکریٹریٹ ، تالاب بستی ، آنند نگر ، گولکنڈہ ہوٹل ، اندرا پارک اور زیڈ پی آفس برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 8 تا 12 بجے دن کے درمیان مذکورہ بالا فیڈرس کے تحت آنے والے مختلف علاقہ جات جیسے لوور ٹینک بنڈ ، پی جے آر لین ، ایک تا چار ، اے وی کالج ، سائی بابا ٹمپل ، تالہ بستی ، ایس بی آئی کالونی ، وی آر کالونی ، آنند نگر ، سریدھر فنکشن ہال ، گولکنڈہ ہوٹل لین ، سندرشنی ہوٹل لین ، پریم نگر ، پیراڈائز ٹیک اوے لین اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT