Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی صارفین کو محکمہ ٹرانسکو کا جھٹکہ

برقی صارفین کو محکمہ ٹرانسکو کا جھٹکہ

ہزاروں روپئے کے بل کی اجرائی پر موضع گوٹلہ کے عوام پریشان

?تانڈور۔ 10 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرک نیوز) تانڈور کے قریب واقع موضع گوٹلہ کے برقی صارفین کو ہزاروں روپئے کے برقی بل جاری کئے گئے ہیں ۔ محکمہ برقی کی جانب سے گوٹلہ پلی کے ساکن محمد مولانا کے مکان کا بل (1.20) لاکھ روپئے جاری کیا گیا ہے ۔ جبکہ موضع کے دیہی باشندے مسرس راملو اور چاند پاشاہ کو 33 ہزار و 75 ہزار روپئے برقی صرفہ کے طور پر بل حوالے کئے گئے ۔ موضع گوٹلہ پلی کے دیہی باشندوں نے محکمہ ٹرانسکو کے مقامی دفتر پر دھرنا دیا اور احتجاج کیا ۔ برقی عہدیدار شیوشنکر A.E نے صارفین سے بات کی اور اور مناسب حل نکالنے کا تیقن دیا ۔ قدیم تانڈور میں واقع شہریوں نے شکایت کی کہ ان کے مکانوں کے برقی بل ماہانہ ایک ہزار روپئے سے زائد ادا کر رہے ہیں ۔ مانک نگر میں زیادہ تر پسماندہ طبقات اور اسٹون لیبر آباد ہیں وہ اس قدر بھاری برقی مصارف ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ پسماندہ بستی مانک سلم ایریا ہے یہاں غربت سے بھی نچلی سطح پر غرباء زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ گھروں میں آیا کے طور پر برتن دھونے والی خواتین اور اسٹون انڈسٹری میں پتھر گھسنے والے ‘ اسٹون لیبر اور بیڑی مزدوروں نے حکام سے یہاں کے برقی میٹر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT