Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی ملازمین، ہڑتال سے دستبردار

برقی ملازمین، ہڑتال سے دستبردار

وزیر توانائی کی یونین قائدین سے کامیاب بات چیت
حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں برقی ملازمین کی جانب سے اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے مطالبہ پر جاریہ ماہ کے دوران شروع کی جانے والی غیر معینہ مدت کی ہڑتال سے وزیر توانائی جگدیش ریڈی کے ساتھ آج ہوئی کامیاب بات چیت کے بعد ستبرداری اختیار کرلی گئی۔ برقی ملازمین یونینوں کے قائدین کے مطابق وزیر توانائی کے ساتھ ہوئی بات چیت انتہائی کامیاب رہی اور برقی ملازمین کے دیرینہ حل طلب 34 مطالبات کے منجملہ اہم ترین مطالبات کی فی الفور یکسوئی کے لئے وزیر موصوف کے مثبت ردعمل اور واضح تیقن کے بعد ہی مجوزہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ برقی ملازمین یونین قائدین کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے تیقن پر فی الفور عمل آوری نہ کئے جانے کی صورت میں دوبارہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی جائے گی اور اس کے لئے قبل ازوقت کوئی ہڑتال کی نوٹس نہیں دی جائے گی۔ ان قائدین نے اس توقع کا اظہار کیاکہ حکومت کی جانب سے وزیر توانائی کے دیئے گئے تیقن پر ملازمین برقی نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر برقی مسٹر جگدیش ریڈی سے اظہار تشکر بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT