Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی و پانی کے مسائل کی یکسوئی میں عہدیداروں کی لاپرواہی

برقی و پانی کے مسائل کی یکسوئی میں عہدیداروں کی لاپرواہی

عادل آباد /12 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کو شہری تلنگانہ بنانے کی غرض سرکاری عہدیداروں سے دوستانہ تعلقات والی حکومت ظاہر کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے وقار کو جہاں ایک طرف بلند کیا وہیں دوسری طرف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کی عمل آوری پر بنا کسی تاخیر انجام دینے کی ہدایت دی ۔ ان خیالات کااظہار ریاستی وزیر جنگلات ماحولیات مسٹر جوگو رامنا نے مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں عہدیداروں کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ جبکہ یہ اجلاس پینے کا پانی ایریگیشن ، ہاوزنگ اور NREGS محکمہ جات پر مشتمل تھا ۔ اس موقع پر مسٹر راتھوڑ بابو راؤ ، یوتھ دوکمک چنپا ( بیلم پلی) کونیرو کونپا ـ سرپور کاغذنگر ) وٹھل ریڈی ( مدھول ) شریمتی کوا لکشمی آصف آباد ریکھا نائیک خانہ پور اراکین اسمبلی نے RWS اور برقی عہدیداروں کی لاپرواہی پر جہاں ایک طرف ناراضگی کا اظہار کیا وہیں دفوسری طرف ریاستی وزیر مسٹر اے اندرا کرن ریڈی چیف وہپ مسٹر این روویلو ، نومنتخب رکن قانون ساز کونسلر مسٹر پی ستیش نے ضلع کے مختلف مقامات پر پینے کے پانی کے تعلق سے پیدا شدہ صورتحال سے واقف کرواتے ہوئے متعلقہ عہدیادروں کی لاپرواہی ظاہر کیا ۔ ضلع کے مختلف اسمبلی حلقہ جات کے منڈل جات اور مواضعات میں پینے کے پانی کی دشواریوں پر قابو پانے متعلقہ اراکین اسمبلی نے درکار رقم فراہم کرنے پر ریاستی وزراء پر زور دیا ۔ جبکہ سینئیر عہدیداروں نے مخلوعہ جائیدادوں کی بناء پر پیش آین والی دشواریوں سے اجلاس کو واقف کروایا ۔ مسٹر جوگو رامنا نے کہا کہ ریاستی سطح پر سرکاری محکہم جات میں تقررات کا عمل کا آغاز ہوچکا ہے ۔ عنقریب تمام مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جائے گا ۔ موصوف نے برقی کی عدم فراہمی کے بناء پر پینے کے پانی کی قلت پر قابو پانے کی غرض ، سولار سسٹم ، پلانٹ قائم کرتے ہوئے دہی مواضعات میں پینے کا پانی فراہم کرنے برقی ایس سی مسٹر چورہان کو ہدایت دی ۔ محکمہ ہاوزنگ عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے غریبوں کے تعمیر کئے جانے والے ڈبل بیڈروم مکانات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع عادل آباد کے اس اسمبلی حلقہ جات میں 4000 مکانات تعمیر کرنے کی منظوری حاصل ہوچکی ہے ۔ جس کے پیش نطر امکنہ جات تعمیر کیلئے ضلع کے مختلف منڈل جات میں اراضی کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔ 2400 ڈبل بیڈروم مکانات Rural اور 1600 مکانات Urban میں پہلے مرحلہ کے تحت تعمیر کئے جاریہ ہیں ۔ قبل از مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد ہال میں سوامی ویویکانند یوم پیدائش تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس کا افتتاح ریاستی وزراء مسٹر اے اندرا کرن ریڈی ، مسٹر جوگو رامنا صدرنشین ضلع پریشد شریمتی شوبھا رانی نے شمع روشن کرتے ہوئے کیا اور اس موقع پر ان قائدین نے سوامی ویویکا نند کی زندگی پر تفصیلی خطاب کیا ۔ ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال منعقدہ اجلاس میں ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن ، جوائنٹ کلکٹر مسٹر سندر رکن لوک سبھا مسٹر جی ناگیش ، ڈی آر او مسٹر سنجیو ریڈی ، آر ڈی اوز میں عادل آباد کے مسٹر سدھاکر ریڈی ، منچریال کے محترمہ عائشہ مسرت خانم کے علاوہ نرمل اوٹنور RDO’s سب کلکٹر آصف آباد مسٹر جدویر سنگھ بھی موجود تھے ۔ اس اجلاس میں اپنا سیل فون بند رکھنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ کا فون بل ادا نہ کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے ڈی آر او مسٹر سنجیو ریڈی کو دی ۔

TOPPOPULARRECENT