Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی ٹرانسفارمر کی زد میں آکر کمسن ہلاک

برقی ٹرانسفارمر کی زد میں آکر کمسن ہلاک

حیدرآباد۔13 اگست (سیاست نیوز) محکمہ برقی کی مجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں ایک کمسن کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب جگت گیری گٹہ میں پانچ سالہ وشنو اپنے مکان کے قریب کھیل کے دوران برقی ٹرانسفارمر کی زد میں آگیا اور برسرموقع اس کی موت واقع ہوگئی۔ مقامی عوام نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT