Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی پیداوار میں اضافہ کے لیے 4 ہزار کروڑ روپئے صرف کرنے کا اعلان

برقی پیداوار میں اضافہ کے لیے 4 ہزار کروڑ روپئے صرف کرنے کا اعلان

تلنگانہ عوام کو بلاخلل برقی سربراہی حاصل ہوگی ، کے ٹی آر کا بیان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس ) : وزیر آئی ٹی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں عوام کو خلل کے بغیر برقی سربراہی حاصل ہوگی کیوں کہ حکومت نے اس کے وسائل کو بروے کار لانے کا تہیہ کیا ہے ۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ 2019 تک 24000mw کی پیداوار کے ساتھ برقی شعبہ میں تلنگانہ کو ایک سرپلس اسٹیٹ بنانے کے لیے 4000 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک ’ آئی لینڈ پاور اسٹیشن ‘ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ بڑھتی آبادی اور برقی ضرورت کو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 18 ماہ کی ٹی آر ایس حکومت حیدرآباد کو ایک گلوبل سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے تمام تر کوشش کررہی ہے اور صرف شہر میں برقی کے لیے تقریبا 1920 کروڑ روپئے صرف کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے ایک سائنٹیفک انداز سے کئی لوگوں کو حیرت ہوئی ہے کیوں کہ ہم نے ایک رنگ شکل کی پاور فسیلیٹی قائم کرتے ہوئے مسلسل برقی سربراہ کرنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس سے ہم کو اس وقت مدد ہوگی جب سری سیلم ہائیڈل پراجکٹ یا دوسرے میں خلل پیدا ہوگا ۔ ہم نے 78 کلومیٹر اسٹریچ پر 400kv پاور لائن بچھانے کے لیے 88 کروڑ روپئے صرف کئے ہیں ۔ اس کو یقینی بنانے کے لیے مئی میں 893 کروڑ روپئے مصارف سے سات پاور سب اسٹیشن قائم کئے گئے اور مزید آٹھ آئندہ مارچ میں 692 کروڑ روپئے لاگت سے قائم کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT