Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی کمپنی کا ڈیویژنل انجینئر 2 کروڑ روپئے کا مالک

برقی کمپنی کا ڈیویژنل انجینئر 2 کروڑ روپئے کا مالک

حیدرآباد 22 ستمبر (پی ٹی آئی) محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) نے تلنگانہ اسٹیٹ ناردن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ (ای ایس این پی ڈی سی ایل) کے ایک عہدیدار کے پاس 2 کروڑ روپئے سے زائد اثاثوں کو بے نقاب کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد سریدھر کے پاس دو مکانات،5 رہائشی پلاٹس، ایک دوکان، ایک کار، کئی تولے وزنی طلائی زیورات اور چاندی کے ساز و سامان کے علاوہ 15 لاکھ روپئے کے انشورنس پالیسیز کا پتہ چلا ہے جن کی کم سے کم مالیت 2 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے جبکہ اِن جائیدادوں کی مارکٹ قیمت 5 کروڑ سے بھی زائد ہوسکتی ہے۔ ذرائع نے کہاکہ اِس ضمن میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT