Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی کیبل کے سرقہ و فروخت کا ریاکٹ

برقی کیبل کے سرقہ و فروخت کا ریاکٹ

برقی کیبل کے سرقہ و فروخت کا ریاکٹ
دو سارقین اور 5 خریداروں کی گرفتاری
حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) برقی کیبل کے بھاری مقدار میں سرقہ میں ملوث دو سارقین اور مسروقہ مال خریدنے والے پانچ افراد کو سعیدآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس ملک پیٹ مسٹر سی ایچ سدھاکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 31 سالہ شیخ عبدالکریم ساکن فتح دروازہ اپنے ساتھی 31 سالہ محمد مجاہد احمد ساکن رنمست پورہ بہادر پورہ علاقہ سعیدآباد لکشمی نگر کالونی میں 13 ٹن وزنی برقی کیبل کا سرقہ کرلیا تھا۔ مسٹر سدھاکر نے بتایا کہ شیخ جمیل احمد کنٹراکٹر نے سعیدآباد پولیس میں ایک شکایت درج کرائی جس میں بتایا کہ ٹی ایس ایس پی ڈی ایس ایل کی جانب سے کیبل لائن بچھائی جارہی ہے جسکے تحت 13 ٹن وزنی دو برقی کیبل ڈرم لکشمی نگر کالونی میں محفوظ رکھے گئے تھے اور 7 اگست کو نامعلوم افراد نے برقی کیبل کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے شیخ عبدالکریم کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ اسکراپ کا کاروبار کرتا ہے اور اپنے ساتھی محمد مجاہد احمد جو کرین اور ڈی سی ایم کا مالک ہے، کی مدد سے سعیدآباد لکشمی نگر کالونی سے کیبل کا سرقہ کیا تھا۔ تفتیش میں ملزمین نے بتایا کہ جاریہ سال علاقہ چارمینار، بنجارہ ہلز، گوپال پورم اور سائبرآباد کے علاقہ مادھاپور میں بھی اسی قسم کی وارداتیں انجام دی تھیں۔ پولیس نے مسروقہ مال خریدنے والے پانچ افراد محمد اکبر پاشاہ، بی دیواسی، ہری رام شاؤ، شیخ منیر اور ادئے بھاسکر کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے مسروقہ برقی کیبل برآمد کرلیا۔
یا۔

TOPPOPULARRECENT