Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / برمنگھم میں ہند ۔ پاک کرکٹ مقابلہ ،ثانیہ ، شعیب کا میچ نہیں دیکھ سکیں گی

برمنگھم میں ہند ۔ پاک کرکٹ مقابلہ ،ثانیہ ، شعیب کا میچ نہیں دیکھ سکیں گی

برمنگھم۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 4 جون کو آئی سی سی چمپین ٹروفی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایجبیسٹن میں ہونے والا کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے نہیں پہونچ سکیں گی۔ اس سوال پر کہ آیا آپ اپنے شوہر شعیب ملک کا کھیل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود رہیں گی ، ثانیہ نے جواب دیا کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنی مصروفیات کے سبب وہ برمنگھم نہیں پہونچ سکیں گی۔ فرنچ اوپن کی کوالیفائنگ راؤنڈس 22 مئی پیر سے شروع ہوں گی اور اصل راؤنڈس کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔ کرکٹ کی دو بڑے ایشیائی حریف ٹیموں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 4 جون کو برطانوی ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر دلچسپ و سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT