Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / برنداون کے حکام پر گرین ٹریبونل کی تنقید

برنداون کے حکام پر گرین ٹریبونل کی تنقید

مندروں کے ٹاؤن میں کچرا جلانے کے عمل کا جائزہ لینے کمشنر کا تقرر
نئی دہلی۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام )مندروں کے ٹاؤن برنداون کے ایک مقام پر بڑے پیمانے پر کچرا جمع کرتے ہوئے اس کو نذر آتش کئے جانے کے واقعات پر نیشنل گرین ٹریبونل نے سخت نولیتے ہوئے اپنی توجہ مرکوز کی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک مقامی کمشنر کا تقرر کیا ہے۔ گرین ٹریبونل نے اپنے وکیل کو اترپردیش کے برنداون ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے بلدیہ کی طرف سے کچرا جمع کرنے، اس کی منتقلی، ایک مقام پر اس کا انبار لگانے اور جلائے جانے کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کرے۔ نیشنل گرین ٹریبونل ( این جی ٹی ) کی چیرمین جسٹس سواتنتر سنگھ نے اس مقدمہ کی سماعت کی آئندہ تاریخ 17 اپریل مقرر کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر اور سارے عمل کی صحیح جھلک پیش نہیں کرسکتیں۔ حتیٰ کہ اگر ٹریبونل کی طرف سے پیش کردہ تصاویر صحیح بھی ہیں تو یہ محض کچرا جلانے کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کا مسئلہ بھی ہے۔ چنانچہ کسی فیصلہ سے قبل ٹریبونل کو تمام حقائق کا جائزہ لینا ضروری ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT