Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / برنس اور اِسمتھ کی سنچریاں ، آسٹریلیا کا موقف مستحکم

برنس اور اِسمتھ کی سنچریاں ، آسٹریلیا کا موقف مستحکم

تیسرے وکٹ کی ساجھیداری میں 289 رنز ،نیوزی لینڈ کا جارحانہ حملہ پسپا
کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ)۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے جوبرنس اور اِسٹیو اِسمتھ نے آج انتہائی جارحانہ کھیل کے مظاہرہ کے ساتھ تیز رفتار سنچریاں بناکر آسٹریلیا کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کے طوفانی حملوں کا پسپا کردیا اور آسٹریلیا کی ٹیم جو نااُمیدی کی شکار ہوگئی تھی، دوبارہ طاقتور موقف کے ساتھ کھیل میں واپس آگئی۔ برنس نے اپنے کیریئر کے بہترین 170 رنز بنائے جو ان کی تیسری سنچری بھی ہے۔ اسمتھ اپنے کیریئر کی 14 ویں سنچری بنائی، انہوں نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنایا۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے 370 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 4 وکٹس کے نقصان پر 363 رنز کے مستحکم موقف پر آج اپنے کھیل کا اختتام کیا۔ برینڈن مک کولم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 145 رنز بناکر کھیل کے پہلے دن ہی نیوزی لینڈ کے موقف کو انتہائی مستحکم کردیا تھا، لیکن برنس اور کپتان اسمتھ نے نیوزی لینڈ پر سبقت حاصل کرلی۔ نیل واگنر کی انتہائی ماہرانہ بولنگ کے خلاف کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے برنس نے کافی وقت گذارا لیکن ایک ایسے وقت جبکہ آج کا کھیل ختم ہونے کیلئے صرف 28 گیند باقی رہ گئے تھے، کہ مارٹن گپتِل کے ہاتھوں لیگ اسکوائر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پانچ گیند ڈالے جانے کے بعد پھر اسی منظر کا اعادہ ہوا جب گپتِل نے واگنر کو دوسری وکٹ دلائی اور کپتان اسٹیو اسمتھ پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح کھیل کے اختتام پر نیتھن لیان کے ساتھ ایڈم واگس کے ساتھ نائٹ واچ مین بن گئے۔ برنس ۔اسمتھ ساجھیداری نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسری وکٹ پر 289 رنز کا اضافہ کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

TOPPOPULARRECENT