Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / بروسلز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جزوی طور پر آج کھول دیا جائیگا

بروسلز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جزوی طور پر آج کھول دیا جائیگا

بروسلز۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دہشت گردانہ حملے کے بعد کل اتوار کے روز جزوی طور پر کھول دیا جائے گا۔ یہ ہوائی اڈہ 22مارچ کو دوہرے بم دھماکوں کے بند کر دیا گیا تھا۔ بارہ روز کی بندش کے بعد اس ہوائی اڈے کا ایک ہال عارضی طور پر کھول دیا گیا تھا اور وہاں 36 کاؤنٹر کام کر رہے ہیں۔ اتوار سے روانگی کے لیے 111 کاؤنٹر کام کرنا شروع کر دیں گے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ہوائی اڈے کو جون تک پوری طرح فعال کیا جا سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT