Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / بروسلز اور پیرس حملوں میں ملوث عناصر کو ختم کیا جا رہا ہے

بروسلز اور پیرس حملوں میں ملوث عناصر کو ختم کیا جا رہا ہے

پیرس۔ 26 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے بروسلز اور پیرس حملوں میں ملوث عسکریت پسند گروہ کو صفحہ ہستی سے مٹایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس اور بلجیم کے حکام متصبہ ملزمان کی تلاش اور ان کی گرفتاری میں کامیاب رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا ہے کہ ابھی بھی خطرہ موجود ہے۔ اسی اثنا میں بلجیم میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بروسلز میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ مشتبہ افراد ان تین افراد میں سے ہیں جنھیں جمعہ کی صبح سے پولیس نے محصور کر رکھا تھا۔ جرمنی اور فرانس میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بلجیم کے حکام نے برسلز کے ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے دوسرے شخص کی شناخت نجم لشراوی کے نام سے ہوئی ہے اور پیرس حملوں کی جائے وقوعہ سے اس شخص کے ڈی این اے کے نمونے ملے ہیں۔ یہ اطلاعات ایک ایسے وقت پر سامنے آئیں ہیں جب بروسلز میں جمعرات کو حملوں کی تحقیقات کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ استعغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں پیرس حملوں کے سلسلے میں ایک چھاپے کے دوران ہوئیں اور پولیس نے ایک دہشت گردی کے منصوبے کو بے نقاب کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT