Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / بروسیلز دھماکوں میں جیٹ ایرویز کے دو ارکان عملہ زخمی

بروسیلز دھماکوں میں جیٹ ایرویز کے دو ارکان عملہ زخمی

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جیٹ ایرویز کے دو ارکان عملہ عہدیداروں کے بموجب ایرلائنز کے بروسیلز میں مسافرین کے ساتھ محفوظ مقام پر ہیں، دو ارکان عملہ زخمی ہوگئے تھے اور اُنھیں زیرعلاج رکھا گیا ہے۔ ایرلائنز کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق بروسیلز میں جیٹ ایرویز کے مہمان کو ایک محفوظ مقام پر بروسیلز ایرپورٹ کے عہدیداروں نے منتقل کردیا ہے۔ مسافرین اور ارکان عملہ کو ایرپورٹ تک رسائی کی اجازت نہیں ہے۔ بروسیلز ایرپورٹ جیٹ ایرویز کا تجارتی مرکز ہے اور بین الاقوامی کارروائیوں کا فیصلہ یہیں پر کیا جاتا ہے تاہم ایرلائنز نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اِس کا ہیڈکوارٹر نیدرلینڈس کے دارالحکومت ایمسٹرڈم منتقل کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایرلائنز نے فیصلہ کیا ہے کہ بروسیلز کو وہاں سے پروازیں کل تک منسوخ کردی جائیں۔ جو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اُن میں بروسیلز سے نیوارک، ٹورنٹو، ممبئی اور دہلی کی پروازیں ہیں۔ نیوارک اور ٹورنٹو سے آج بروسیلز کو بھی پروازیں مقرر تھیں، جنھیں منسوخ کردیا گیا ہے۔ ایرلائنز نے کہاکہ مزید معلومات کے لئے مسافرین جیٹ ایرویز سے رابطہ مرکز ہندوستان پر 1800225522 ، 1-877-8359538 (امریکہ) پر ربط پیدا کرسکتے ہیں اور 08081011199 (برطانیہ) سے بھی تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT