Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / برونڈی میں مظاہرہ کر رہے طلبا پر پولیس کی فائرنگ

برونڈی میں مظاہرہ کر رہے طلبا پر پولیس کی فائرنگ

نیروبی ۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)  افریقی ملک برونڈی کے دارالحکومت بجمبرا سے پچاس کلومیٹر مشرق مورامویا صوبے میں اسکول کے طالب علموں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کر رہے طلبا پر پولیس کی فائرنگ میں ایک طالب علم اور ایک ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہو گئے ۔طلباء اور مقامی باشندوں نے بتایا کہ صدر پیری کرنجیجا کی تصویر کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کے الزام میں پولیس نے چند طالب علموں کو گرفتار کیا تھا جس کے خلاف طلبا مظاہرہ کر رہے تھے ۔ مظاہرین طالب علموں کی عمر 12 سے 17 برس ہے ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ میں ایک طالب علم اور ایک ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہوئے۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک کتاب میں صدر کرونجیجا کی تصویر کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی تھی۔ایک طالب علم نے بتایا ’’ہم غلط طریقے سے گرفتار کئے گئے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر گئے تھے اسی دوران خفیہ محکمہ کی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے دوران ایک گولی ہمارے ایک دوست کو لگ گئی جسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT