Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / برکس چوٹی اجلاس کا کل آغاز تمام تیاریاں مکمل

برکس چوٹی اجلاس کا کل آغاز تمام تیاریاں مکمل

پاناجی ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی برکس چوٹی اجلاس سے ایک دن قبل کل گوا پہونچ رہے ہیں ۔ یہ چوٹی اجلاس ساحلی ریاست میں /15 اکٹوبر سے شروع ہوگا ۔ چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تمام تیاریاں پوری ہوچکی ہیں ۔ اس چوٹی کانفرنس میں 11 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سربراہان مملکت کا قیام 3 مختلف فائیو اسٹار ریزارٹس میں رہے گا ۔ یہاں سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حکومت گوا نے اس چوٹی اجلاس کیلئے مختلف سہولیات کی فراہمی کے مقصد سے 75 کروڑ روپئے کی رقم خرچ کی ہے ۔ ریاست میں مسلسل بارش کے باوجود انفراسٹرکچر کی ترقی کا کام مقررہ وقت میں پورا کرلیا گیا ۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ گوا کی عالمی سطح پر شناخت بنانے میں یہ چوٹی کانفرنس اہم رول ادا کرے گی ۔

بس کی کار کو ٹکر، 3ہلاک

کوئمبتور ، 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کل رات ٹوڈ ی یلور کے نزدیک ایک کار کو بس نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے کار میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے مرنے والوں کے نام اصغر علی (2) مانکندن (22) اور محمد صاحب (20) بتائے ہیں۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئمبتور میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT