Thursday , June 29 2017
Home / Top Stories / برکھا دت نے این ڈی ٹی وی کو دیا استعفیٰ

برکھا دت نے این ڈی ٹی وی کو دیا استعفیٰ

نئی دہلی:ممتاز سینئرٹی وی جرنلسٹ برکھا دت نے اتوار کے دن فیصلہ لیا ہے کہ وہ 21کی خدمات کے بعد این ڈی ٹی وی چھوڑ دے گی ‘ تاکہ ’’نئے مواقع ‘‘تلاش کئے جاسکیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’این ڈی ٹی وی کے ساتھ سفر نہایت شاندار رہا مگر سال 2017میں نئی شروعات۔ میں این ڈی ٹی وی سے ہٹ رہی ہوں تاکہ میرے اپنے وینچر میں نئے مواقع تلاش کروسکوں۔

دت این ڈی ٹی وی میں کنسلٹنگ ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کررہی تھیں جو اب چاہتی ہے کہ نئے سال میں نئی سلیٹ اور اپنے ذاتی پراجکٹ پر کام کریں ‘‘۔

این ڈی ٹی وی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ’’ سال1995میں برکھا نے کالج سے سیدھے این ڈی ٹی وی میں شمولیت اختیار کی ‘ اور 21شاندار سالوں کے بعد ‘ برکھا نے گذارش کی ہے کہ وہ کچھ نئے مواقع تلاش کرنا چاہتی ہے اور دیگر مفادات کے لئے اپنے ذاتی وینچر پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے‘‘۔


IANS

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT