Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / برہان وانی کشمیری قوم کا ہیرو :سید علی گیلانی

برہان وانی کشمیری قوم کا ہیرو :سید علی گیلانی

سری نگر ، 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بذرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اُس بیان جس میں انہوں نے مسٹر گیلانی کے بقول برہان وانی اور اس کے ساتھیوں کو ‘دہشت گرد’ کہا ہے کو غیر حقیقت پسندانہ اور معتصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے قوم کا ہیرو ہے اور اُس نے اپنی زندگی کشمیری قوم اور ان کی آزادی کے لیے قربان کی ہے برابر اسی طرح جس طرح ہندوستان کے لوگوں نے برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافائی علاقہ حیدرپورہ میں اپنی رہائش گاہ سے باہر گرفتاری سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا ‘جس طرح بھارت کے لوگوں جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف اپنی جانیں قربان کی اور وہ اپنی قوم کے ہیرو کہلاتے ہیں برابر اسی طرح ہمارے نوجوان جو بھارتی سامراج کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں ہمارے قوم کے ہیرو ہیں’۔ مسٹر گیلانی نے حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے جنازے میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا ‘ برُہان وانی کے جنازئے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی یہاں تک کہ ان کا 40بار نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت یہ ایک زندہ علامت ہے اُس کی شہادت کی مقبولیت کا اور اس کے حق میں لوگوں کے احترام اور محبت کے اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT