Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / برہان وانی کی عمر خالد کی جانب سے ستائش

برہان وانی کی عمر خالد کی جانب سے ستائش

نئی دہلی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد نے حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک انقلابی لیڈر قرار دیا۔ عمر خالد غداری کے کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں ، ان کے اس بیان سے نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ عمر خالد نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پیام پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بات کی فکر نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے ، لیکن میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ برہان وانی کی میں تعریف کروں۔ انہوں نے برہان وانی کی جرأت و شجاعت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے جرأت مندانہ زندگی گذاری۔ عمر خالد اس سے پہلے بھی پارلیمنٹ پر حملہ کیس کے مجرم افضل گرو کی ستائش کی تھی جس کے بعد ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT