Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / برہموس میزائل کی کامیاب آزمائشی پرواز

برہموس میزائل کی کامیاب آزمائشی پرواز

نئی دہلی۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج نے آج برہموس زمین سے زمین پر وار کرنے والے کروز میزائل کی ترقی یافتہ شکل کو جزائر انڈومان نکوبار سے کامیابی کے ساتھ آزمائشی پرواز پر روانہ کیا۔ اس طرح اس کی حملہ کرنے کی صلاحیت کا ثبوت مل گیا۔ فوج کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف پر بالکل درست وار کرسکتا ہے۔ اس نے کہا کہ سوپر سانک کروز میزائل نے آج زمین پر نصب ہدف کو مطلوب درستگی کے ساتھ حملہ کا نشانہ بنایا۔ پرواز کے تمام پیمانوں کی تکمیل کی۔ آزمائشی پرواز میں اعلیٰ سطحی اور پیچیدہ نقل و حرکت بھی جو میزائل کی جانب سے کی گئی، شامل تھی۔ یہ میزائل HAL کا تیار کردہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT