Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / برہمپتر اور کوسی خطرے کے نشان سے اوپر

برہمپتر اور کوسی خطرے کے نشان سے اوپر

نئی دہلی، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرق میں ہو رہی بارش کی وجہ سے برہم پتر اور اس کی معاون ندیوں کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ بہت سے علاقوں میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ۔ بہار میں کوسی ندی کی آبی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ کھگڑیا ضلع کے بالتارا میں خطرے کے نشان سے قریب ایک میٹر اوپر بہہ رہی ہے ۔ مرکزی آبی کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق شمال مشرق کے کئی حصوں میں برہمپتر کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بہت سے علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثرہوئی ہے ۔ ایک خبر کے مطابق کازی رنگا نیشنل پارک کے بڑے حصے میں پانی بھر گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT