Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بریانی کو اب چند دن تک محفوظ رکھنا ممکن

بریانی کو اب چند دن تک محفوظ رکھنا ممکن

حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) ہندوستانی پیاکیجنگ صنعت توقع ہے کہ 2020ء تک 32 بلین ڈالرس تک پہنچ جائے گی۔ ڈائریکٹر انڈین انسٹیٹیوٹ آف پیاکیجنگ ڈاکٹر این سی ساہا نے آج دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے پیاکیجنگ کے شعبہ میں دنیا بھر میں جاری اختراعی ٹیکنالوجی کا بھی تذکرہ کیا۔ ڈاکٹر ساہا نے کہا کہ اختراعی ٹیکنالوجی کے سبب غذائی اشیاء کو زیادہ دن تک محفوظ اور بہتر حالت میں رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے حیدرآبادی بریانی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اسے المونیم شیٹ میں پیاک کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ چند گھنٹے تک گرم رہتی ہے، لیکن اب ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جسے استعمال کرتے ہوئے بریانی کو چند دن تک بھی تازہ رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پیاکیجنگ میں انجینئرنگ گریجویشن پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ اسے بہت جلد یو جی سی کی مسلمہ حیثیت حاصل ہوجائے گی۔ یہ کورس تعلیمی سال 2018ء سے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT