Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / بریانی کے لئے حملہ ہوٹل مالک شدید زخمی

بریانی کے لئے حملہ ہوٹل مالک شدید زخمی

حیدرآباد 12جولائی (سیاست نیوز) بریانی کے لئے ہوٹل کے مالک پر حملہ کی واردات پیش آئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے وڈے گری علاقہ میں واقع عریبین بریانی ہوٹل میں کل رات دیر گئے دو افراد پہنچے اور پانچ بریانی کا آرڈ ردیا تاہم ہوٹل کے مالک ریاض نے ان سے کہاکہ اس وقت ہوٹل میں صرف دو افراد کے لئے ہی بریانی ہے جس پران افراد نے ریاض پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ریاض اور ان افراد میں بحث وتکرار ہوگئی۔برہمی کے عالم میں ان افرادنے فون کرتے ہوئے اپنے مزید ساتھیوں کو ہوٹل طلب کرلیا جو ہوٹل پہنچے اور تیز دھار ہتھیاروں سے ریاض پر حملہ کردیا ۔اس دوران ریاض کو بچانے کی کوشش کرنے والے مزید د وافراد معمولی زخمی ہوگئے ۔اس واردات میں ریاض شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے فوری طور پر کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریاض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT