Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / بریلی میں ٹیچر کی اجتماعی عصمت ریزی خوفزدہ طالبات کا کالج جانے نے انکار

بریلی میں ٹیچر کی اجتماعی عصمت ریزی خوفزدہ طالبات کا کالج جانے نے انکار

بریلی ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : ریاستی شاہراہ کے قریب ایک ٹیچر کی اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کے پیش نظر انٹر میڈیٹ کالج کی تقریبا 50 طالبات نے پولیس میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے چھیڑ چھاڑ کی شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس وقت کالج نہیں جائیں گی تاوقتیکہ مناسب حفاظتی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ دھنیلی اور اورنگ آباد دیہاتوں کی طالبات اور ان کے والدین نے شاہی پولیس سے رجوع ہو کر یہ شکایت کی کہ کالج کے راستہ پر ٹھہر کر مقامی نوجوان ، فحش تبصرے اور ان کی نقل حرکت میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر ہرچرن سنگھ نے بتایا کہ اجتماعی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کر کے 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر ملزمین کی تلاش شروع کردی گئی ۔ ڈی آئی جی بریلی اشوتوش کمار نے بتایا کہ یہ مسئلہ ان کے علم میں آیا ہے او رکالج کے راستوں پر پولیس پٹرولنگ کی جائے گی ۔ جب کہ سادہ لباس میں پولیس کو متعین کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ بلند شہر میں اجتماعی عصمت ریزی کے گھناونے واقعہ کے چند دن بعد کل ایک ٹیچر کا اغواء کر کے ایک کھیت میں عصمت ریزی کردی گئی تھی ۔ یہ واقعہ دن دھاڑے دہلی ۔ لکھنو نیشنل ہائی وے 24 کو مربوط کرنے والی ریاستی شاہراہ کے قریب پیش آیا تھا ۔ 3 مجرموں نے اس خاتون کو زبردستی کار میں بٹھا کر قریبی کھیت میں لے گئے اور عصمت ریزی کرتے ہوئے فلم بندی بھی کی گئی ۔ بعد ازاں بدمعاشوں نے خاتون کو سی بی گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں کھڈور کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔۔
مونگیر میں غیر قانونی بندوق فیکٹریوں کا انکشاف، 10 گرفتار
مونگیر، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں غیر قانونی طورپر بندوق بنانے کے لئے مشہور ضلع مونگیر سے آج صبح پولس نے دس غیر قانونی منی گن فیکٹریوں کا پتہ لگا کر کثیر مقدار میں ہتھیار وں کے ساتھ 10 مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رام نگر تھانہ علاقہ کے پاٹم اور رشی کنڈ پہاڑیوں کے درمیان صبح سویرے بڑی تعداد میں پولس نے چھاپہ ماری کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران دس غیر قانونی منی گن فیکٹریوں کے آپریٹر سمیت 10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ مسٹر بھارتی نے بتایا کہ ان غیر قانونی فیکٹریوں سے 10 مقامی پستول، 12 سے زائد ادھورے پستول اور کثیر مقدار میں ہتھیار بنانے کے سامان برآمد ہوے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ مجرموں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT