Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / برینڈن میکلم کا سو ٹسٹ کھیلنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

برینڈن میکلم کا سو ٹسٹ کھیلنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

آکلینڈ۔ 2 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے ٹسٹ کپتان برینڈن میکلم نے کیریئر کے آغاز کے بعد مسلسل سو ٹسٹ کھیلنے کا ورلڈ ریکارڈ بنالیا، جبکہ ٹسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ میں کوئی پلئیر یہ اعزاز حاصل نہ کرسکااور ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ تاہم برینڈن میکلم اس شاندار ریکارڈ کو یادگار نہ بناسکے اور ہیزل ووڈ کی گیند پر صفر پر آوٹ ہوگئے۔ اس سے قبل ڈیبیو کے بعد سب سے زیادہ مسلسل ٹسٹ کھیلنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیرز کے پاس تھا جنھوں نے 98 ٹسٹ کھیلے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کے بعد سب سے زیادہ ٹسٹ جاوید میانداد نے کھیلے، انھوں نے1977 سے 1984 ء تک 53 لگاتار ٹسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

TOPPOPULARRECENT