Friday , June 23 2017
Home / دنیا / بریکزٹ کے بعد عوام میں اتحاد وزیراعظم برطانیہ تھریسامے

بریکزٹ کے بعد عوام میں اتحاد وزیراعظم برطانیہ تھریسامے

لندن ۔ 16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)  وزیراعظم برطانیہ تھریسامے نے اپنے ایسٹر کے پیغام میں کہا کہ بریکزٹ کے بعد عوام میں اتحاد پیدا ہورہا ہے اور وہ رائے دہی سے قبل تمام دستیاب مواقع سے استفادہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد کا احساس ہونا چاہیئے ۔ معاشرہ میں عیسائیت نے  کیا کردار ادا کیاہے اور آزادی تقریر اور آزادی مذہب کو یقینی بنایا ہے  ۔جاریہ سال برطانیہ کے مستقبل کے بارے میں زوردار مباحثہ جاری تھا لیکن اب عوام میں اتحاد پیدا ہوگیا ہے اور وہ ترقی کے تمام دستیاب مواقع سے استفادہ کررہے ہیں ۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر برطانیہ فکر مند
لندن ۔ 16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے کہا کہ اسے شمالی کوریا کے آج میزائل تجربہ پر فکرمندی لاحق ہے کیونکہ امریکی محکمہ دفاع کے بموجب شمالی کوریا پوری دنیا کیلئے ایک خطرہ بن گیا ہے ۔ برطانیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ‘ حالانکہ شمالی کوریا کا بلاسٹک میزائل تجربہ ناکام ہوچکاہے لیکن جنوبی کوریا کا ادعا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس نیوکلیئر ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے اور یہ ملک پوری دنیا کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن نے اپنی تقاریر میں شدت پیدا کردی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT