Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / بریکزٹ کے بعد ہندوستان برطانیہ کا فطری شراکت دار: لارڈ سوراج پال

بریکزٹ کے بعد ہندوستان برطانیہ کا فطری شراکت دار: لارڈ سوراج پال

لندن ۔ 13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بریکزٹ کے بعد ہندوستان زیادہ بڑی سطح پر برطانیہ کا فطری حلیف ثابت ہوسکتا ہے۔ این آر آئی صنعت کار لارڈ سوراج پال نے کہا کہ برطانیہ نے یوروپی یونین سے ترک تعلق کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے برطانیہ اور ہندوستان کے باہمی مفادات کیلئے ایک دوسرے سے اشتراک و تعاون کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ ہندوستان زیادہ بڑی سطح پر برطانیہ کا فطری شراکت دار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس لئے وہ ہندوستان کو دعوت دے رہے ہیں کہ سرمایہ کاری کیلئے برطانیہ کو اولین ترجیح دی جائے ۔ صدر نشین کاپارو گروپ آف انڈسٹریز لارڈ پال نے کہا کہ گذشتہ شام وہ اس موضوع پر ہندوستان کا عالم موقف دریافت کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک موجود ہیں جو برطانیہ کے ساتھ اپنی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے خواہاں ہے اور ہندوستان بھی ان میں سے ہی ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتا ہے ۔ اس سے دونوں ممالک کا فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر بھی جو یہاں ایک اچھا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے کوئی پابندی عائد نہیں ہے ۔ حکومت اور مقامی مجالس وغیرہ ہر قسم کی تائید کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے ہندوستان کے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT