Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / بریکس بینک ترقیاتی ممالک کی ضروریات کو پورا کریگا: مودی

بریکس بینک ترقیاتی ممالک کی ضروریات کو پورا کریگا: مودی

انٹلیا(ترکی)۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بریکس کو تعمیری اور اجتماعی حل نکالنے والا گروپ قرار دیا جس میں5 طاقتور ممالک مل کر کام کررہے ہیں اور آئندہ سال ہندوستان کو اس کی صدارت کا اعزاز مل رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے یہاں دو روزہ G-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر بریکس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی بریکس قیادت کا مقصد اجتماعی کوششیں ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لئے بریکس بینک ہردم تیار رہے گا۔ اس گروپ کے 4 اصل رکن ممالک معاشی طور پر طاقتور ہوکر ابھر رہے ہیں۔ ان میں برازیل، روس، ہندوستان اور چین شامل ہیں۔ 2011ء میں ایک اور بڑا معاشی طور پر ابھرتا ہوا ملک جنوبی افریقہ بھی اس گروپ میں شامل ہوا تھا۔ اس گروپ کے قدم بہ قدم بڑھنے کے دوران دیگر ممالک بھی شامل ہونے کوشاں ہیں۔ ہندوستان آئندہ سال بریکس کی چیرمین شپ کو روس سے حاصل کرے گا۔ مودی نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے متحدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پیرس کے خونریز حملوں کے پس منظر میں نہایت ہی ضروری ہے کہ ساری دنیا متحد ہوکر اس واقعہ کی مذمت کرے۔

TOPPOPULARRECENT