Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بریکس خواتین پارلیمانی فورم کا 20 اگست کو جئے پور میں اجلاس

بریکس خواتین پارلیمانی فورم کا 20 اگست کو جئے پور میں اجلاس

جئے پور ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن یہاں ہفتہ کے دن برکس خواتین پارلیمانی فورم کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ اس کانفرنس میں برکس ممالک سے تعلق رکھنے والی 42 مندوبین شرکت کریں گی۔ راجستھان ودھان سبھا کے سکریٹری پرتھوی راج نے آج بتایا کہ برکس ممالک سے تعلق رکھنے والے 42 مندوبین کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں اور 20 و 21 اگست کو پلینری سیشن منعقد ہوں گے۔ برکس، برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کا پانچ رکنی گروپ ہے۔ برازیل سے 5 خاتون رکن پارلیمنٹ، روس سے 3 ، ہندوستان سے 28، چین سے 2 اور جنوبی امریکہ سے 4 خاتون ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گی۔ لوک سبھا اسپیکر سمترامہاجن افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT