Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / بریگزیٹ بل : تھریسا مے کو اندرون ایک ہفتہ دوسری شکست

بریگزیٹ بل : تھریسا مے کو اندرون ایک ہفتہ دوسری شکست

لندن ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو اندرون ایک ہفتہ اپنی دوسری بریگزیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے قانون سازوں کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ وزیراعظم کی یوروپی یونین بات چیت کے نتیجہ کو ویٹو کرسکتے ہیں اور اس طرح تھریسا مے کو اب دستبرداری کے عمل کے لئے مارچ کے اواخر تک مہلت کی تکمیل کیلئے زائد دباؤ کا بھی سامنا ہے ۔ ایوان بالا میں تین گھنٹوں تک مباحثہ جاری رہا ۔ ہاؤس آف لارڈس میں 366 کے مقابلہ 268 ووٹس ڈالے گئے جس کے ذریعہ 28رکنی یوروپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی قطعی شرائط مکمل ہوگئیں۔

شمالی کوریا میزائل اور ایٹمی تجربات بند کرے : چین
بیجنگ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آج کہا کہ شمالی کوریا کوایٹمی اور میزائل تجربات پر یقینی طور سے پابندی لگانی چاہئے نیز امریکہ اور جنوبی کوریا کو بھی مشترکہ فوجی مشقیں روک دینی چاہئیں ۔مسٹر وانگ بی جنگ نے چینی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران اس تعلق سے رائے زنی کی۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا نے 6 مارچ کو چار بیلیسٹک میزائل تجربات کئے تھے جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک نے ان تجربات پر نکتہ چینی کی تھی کی مذمت کی تھی ادھر اقوام متحدہ نے اس تجربہ کے مدنظر شمالی کوریا پر عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT