Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / بزرگوں کی بہبود کیلئے نئی قومی پالیسی : حکومت

بزرگوں کی بہبود کیلئے نئی قومی پالیسی : حکومت

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے بزرگوں کی بہبود کیلئے آئندہ سال سے ایک نئی پالیسی وضع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ملک بھر میں رہنے والے بزرگ افراد کی بہبود کو یقینی بنانا حکومت کا منصوبہ ہے۔ مرکزی وزیر سماجی انصاف اور امپاورمنٹ تہورچند گیہلوٹ نے سینئر سٹیزنس کیلئے منعقدہ پروگرام کے دوران کہا کہ بزرگ افراد کی بہبود کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ہم بہت جلد ایک نئی پالیسی وضع کریں گے۔ سماج میں بزرگ لوگوں کا خیال رکھنا اور ان کی ہر ممکنہ مدد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نئی قومی پالیسی کا آئندہ سال اعلان کیا جائے گا۔ ہمارے معاشرہ میں بدلتی معاشی و سماجی صورتحال کے پیش نظر پالیسی میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا رکن گہلوٹ نے کہا کہ حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں این جی اوز سے اس خصوص میں تجاویز طلب کی ہیں۔ اس نئی پالیسی میں عوام کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام سے مدد لے کرہی ہم زیادہ سے زیادہ بزرگوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ بزرگوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے والی اس پالیسی کو 1999ء میں تشکیل کردہ پالیسی سے تبدیل کردیا جائے گا۔ اس پروگرام کے دوران صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے 7 زمرہ میں 11 افراد کو قومی ایوارڈ برائے سینئر سٹیزنس 2015ء سے نوازا گیا۔

TOPPOPULARRECENT