Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بزرگ شہریوں کیلئے ریلوے ریزرویشن کوٹہ میں 50 فیصد اضافہ

بزرگ شہریوں کیلئے ریلوے ریزرویشن کوٹہ میں 50 فیصد اضافہ

نئی دہلی ۔ 23 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریلویز نے اپنے بجٹ وعدہ کے مطابق ٹرینوں میں بزرگ شہریوں کیلئے ریزرویشن کو 50 فیصد تک بڑھادیا ہے جس کے ساتھ ہی بزرگ شہریوں کو اب کسی ٹرین میں 90 محفوظ برتس حاصل ہوجائیں گے ۔ ریلوے بورڈ (ٹریفک) کے رکن محمد جمشید نے آج یہاں کہا کہ ’’سینئر سٹیزنس کیلئے کوٹہ میں ا ضافہ کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور وزیر رے لوے سریش پربھو نے بھی ریلوے بجٹ میں اس کا اعلان کیا تھا۔ چنانچہ اب یہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ جمشید نے کہا کہ اس اضافہ کے ساتھ اب کسی ٹرین میں 80 تا 90 برتس سینئر سٹیزنس کیلئے محفوظ رہیں گے ۔ بزرگ شہریوں کے علاوہ 45 سال سے زائد عمر کی خواتین اور حاملہ خواتین بھی اس کوٹہ کے استفادہ کی مستحق ہوں گی۔ سینئر سٹیزنس کیلئے محفوظ کوٹہ 2007 میں متعارف کیا گیا تھاجس کے تحت سلیپر کے ہر کوچ میں دو برتھ ، اے سی ۔تھری ٹائیراور اے سی ۔ ٹو ٹائیر کلاسس میں بھی انہیں ریزرویشن دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT