Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بزم اردو حیدرآباد کا ادبی اجلاس و عید ملاپ مشاعرہ

بزم اردو حیدرآباد کا ادبی اجلاس و عید ملاپ مشاعرہ

حیدرآباد۔/16جولائی، ( راست ) بانی و صدر ڈاکٹر مختار کاتب کے بموجب بزم اردو حیدرآباد کا ایک ادبی اجلاس اور عید ملاپ مشاعرہ کینوپس اسکول پنجہ شاہ نزد مسجد منصور خان میں منعقد ہوا ، عید ملاپ مشاعرہ و ادبی اجلاس کی نظامت جناب اطیب اعجاز نے انجام دی۔ صدر اجلاس و مشاعرہ حضرت رحمن جامی نے اپنے خطاب میں شعراء سے کہا کہ اچھی شاعرکارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ شعراء اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں، قدیم اور جدید شعراء کا تذکرہ بھی کیا۔ مہمان اعزازی ڈاکٹر سید عبدالمھیمن القادری لاابالی المعروف سجاد پاشاہ کامل التفسیر کامل الحدیث کامل التاریخ نے عید کی مناسبت سے خطاب کیا، عید کے موقع پر آپسی اتحاد اور بھائی چارہ کو پروان چڑھانے کا تذکرہ کیا۔ ان کے علاوہ جناب اطیب اعجاز اور ڈاکٹرمختار کاتب نے بھی خطاب کیا۔ اس کے فوری بعد مشاعرہ کا آغاز عمل میں آیا۔ صدر مشاعرہ حضرت رحمن جامی ، مہمان اعزازی حضرت سجاد پاشاہ نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر فاروق شکیل، جناب انجنی کمار گوئل، محترمہ خیرالنساء علیم کے علاوہ اطیب اعجاز ، مختار کاتب، علینا حیدرآبادی، صبیحہ تبسم، محمد آصف ذکی نے کلام پیش کیا اور ابتداء میں حضرت سجاد پاشاہ نے قرأت کلام پاک اور محمد اسلم نے نعت شریف پیش کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT