Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / بزم اردو کے مشاعرہ میں شرکت پر جناب زاہد علی خاں سے اظہارتشکر

بزم اردو کے مشاعرہ میں شرکت پر جناب زاہد علی خاں سے اظہارتشکر

اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے ایڈیٹر سیاست کی گرانقدر خدمات اردو دنیا کیلئے مثالی : محمد مشتاق علی
دبئی ۔ 5 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بزم اردو دبئی کے ذمہ داروں نے 27 اگسٹ کو دبئی میں منعقدہ اپنے مشاعرہ میں ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے گرانقدر خدمات پر دیئے گئے ایوارڈ 2015 قبول کرنے پر اظہارتشکر کیا ہے ۔ بزم اردو دبئی کے نائب صدر محمد مشتاق علی اور ریحان خان نے کہاہے کہ مشاعرہ میں جناب زاہد علی خاں کی شرکت اور ایوارڈ کا حصول ہمارے لئے ایک اعزاز اور باعث عزت افزائی ہے ۔ ایڈیٹر سیاست کو اردو زبان کی ترقی و ترویج اور عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے چلائی جانے والی گرانقدر خدمات کے لئے یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔ اردو زبان کی بقاء و ترقی کیلئے جناب زاہد علی خاں کی خدمات نہ صرف سارے ملک بلکہ ساری اردو دنیا کیلئے مثالی اور قابل تقلید ہے ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے ممتاز مزاح نگار جناب مجتبیٰ حسین کے مضامین بھی ایک خصوصی ویب سائیٹ پر پیش کئے گئے ہیں جو قابل مبارکباد اقدام ہے ۔ جس سے اہل ذوق اردو داں طبقہ بالخصوص نوجوان نسل کو اردو میں بہترین مواد تک رسائی حاصل ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جناب زاہد علی عصری ٹکنالوجی کے استعمال سے اردو کتب بھی انٹرنیٹ پر پیش کی گئی ہیں جس سے نئی نسل کو اردو مبان سمجھنے ، سیکھنے ، لکھنے اور پڑھنے میں مدد ملے گی ۔ اس طرح اصل تعلیمی دھارے سے اردو زبان پوری طرح مربوط رہے گی ۔ محمد مشتاق علی اور ریحان خاں نے جناب زاہد علی خاں اور دیگر مہمانوں کے ساتھ جناب فاروق حسین رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل سے بھی اظہار تشکر کیا اور کہاکہ وہ (فاروق حسین ) بھی تلنگانہ کے چیف منسٹر کے تعاون سے اردو زبان کے فروغ کی مساعی میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT