Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بزم شاہین کریم نگر کی تشکیل نو

بزم شاہین کریم نگر کی تشکیل نو

کریم نگر 29 ۔ اکٹوبر ( ذریعہ ڈاک ) ہوٹل بلوپیکاک اسلمی کامپلکس کریم نگر میں بزم شاہین کا ایک اہم اجلاس بصدارت سید سلیمان منصور توکلی منعقد ہوا جس میں سابقہ بزم کو تحلیل کرتے ہوئے نئے اراکین کے انتخابات کا اعلان کیا گیا ۔ اس اجلاس میں شہر کے معزز ترین اشخاص کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بااتفاق آرا بزم کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس کی تفصیل حاضر خدمت ہے ۔ سرپرست بزم سید سلیمان منصور لوکلی ، صدر بزم محمد عابد حسین ، معتمدد عمومی محمد مخدوم محی الدین شاکر ، اعزازی صدر سید اختر علی ، نائب صدر حافظ منقبت شاہ خان ، شفیع احمد شفیع ، محمد مصطفی علی انصاری ، محمد فصیح الدین ( نواب اسکول ) عبدالصمد نواب ، ظہور خالد ، شریک معتمد ، محمد علی خالد ، محمد غیاث الدین ، اشفاق وارثی ، ساجد فخرالزماں ، سید قمرالدین ، خازن بزم محمد مقبول حسین مشیران بزم محمد نعیم الدین انجینئر ، محمد ریاض الدین ساجد ، حمید الحق قادری ، سرور شاہ بیابانی ، خواجہ نصیرالدین ، فیصل وارثی ہونگے ۔ نشر و اشاعت اشفاق احمد خان ، رائیس اس موقع رپ آئندہ ماہ نومبر میں ایک عظیم شان مشاعرہ کا انعقاد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا جس میں اضلاع اور بیرونی ریاست کے شعراء مدعو ہونگے ۔ محمد مخدوم محی الدین کے شکریہ کے ساتھ اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT