Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بزنس آسانی کیلئے برطانیہ کے ساتھ معاہدہ میں دلچسپی

بزنس آسانی کیلئے برطانیہ کے ساتھ معاہدہ میں دلچسپی

ورکشاپ سے انڈسٹریز کمشنر حکومت تلنگانہ مانک راج و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : انڈسٹریز کمشنر مانک راج نے بزنس کو آسان بنانے اور اس میں بہتری لانے کے لیے برطانیہ سے معاہدہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ کمشنر انڈسٹریز نے ایم فل اوپن ، پروگرام ڈائرکٹر ریگولیٹری ریفارم ، ڈپارٹمنٹ آف بزنس انویشن اینڈ اسکلس حکومت یو کے کے ساتھ آج یہاں انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے آفس میں ایک ورکشاپ کی صدارت کی ۔ جس میں برطانیہ کے ساتھ بزنس کو آسان بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے فل اوین نے انوسٹرس کے لیے کئی اقدامات کرنے پر حکومت تلنگانہ کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بہترین ایکوسسٹم ہے جو مزید ترقی کے لیے معاون ہے اور اس سے تلنگانہ اور برطانیہ کے درمیان اختراع اور ٹکنالوجی اشتراک میں تعاون ہوگا ۔ فل اوین نے کہا کہ برطانیہ نے ریگولیٹری سروسیس کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT