Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بسواکلیان میں عرس حضرات افضل پیر

بسواکلیان میں عرس حضرات افضل پیر

بسواکلیان /26 مئی ( ای میل ) حضرت خواجہ ابوالحسن جاگیردار شاہ افضل پیر چشتی نظامی شیر سواریؒ بسواکلیان ضلع بیدر کے ساتویں سالانہ عرس شریف کی سہ روزہ تقاریب 19 تا 21 شعبان المعظم 27 تا 29 مئی بروز جمعہ تا اتوار انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ 19 شعبان المعظم بروز جمعہ بعد نماز عشاء بارگاہ حسین میں بہ اہتمام میلاد خوانی ، فاتحہ خوانی کے بعد صندل مبارک مین روڈ پر گشت کرتا ہوا احاطہ درگاہ حضرت راجہ باگ سوارؒ پہنچے گا ۔ صندل مالی بدست پیر طریقت حضرت خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار چشتی نظامی شیر سواری سجادہ نشین و متولی بارگاہ عالیہ تاج الاولیاء حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوارؒ المعروف راجہ باگ سوارؒ انجام دیں گے ۔ 20 شعبان المعظم بروز ہفتہ بعد نماز مغرب رسم چراغاں و تناول طعام برائے خاص و عام اور بعد نماز عشاء جلسہ فیضان الویاء اللہ منعقد ہوگا ۔ جس کو مقامی و بیرونی خلفاء عظام مخاطب کریں گے ۔ 21 شعبان المعظم بروز اتوار بعد نماز عصر قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی ، شجرہ خوانی ، درود و سلام کے ساتھ تبرک تقسیم ہواگ ۔ بعد نماز مغرب ذکر اللہ جہری ، میلاد خوانی ، منقبت خوانی ، ماہانہ فاتحہ حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوارؒ المعروف راجہ باگ سوارؒ ، بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگا ۔ گلبرگہ کے مشہور قوال محمد اکبر قاسم و ہمنوا کلام پیش کریں گے ۔ آخر میں سلام و دعاء پر اختتام عمل میں آئے گا ۔ تمام محبان اولیاء اکرام مریدین ، معتقدین اور خاص و عام سے مراسم عرس شریف میں شرکت کی گذارش کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT