Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بسوں میں سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

بسوں میں سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

اے ایس پی شادنگر کے ایگسنور کی پریس کانفرنس

کلواکرتی ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی حلقہ سرکل میں ویلدنڈھ منڈل کے احاطہ میں پولیس کی ٹیم نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے بین ریاستی بسوں میں چوری کرنے والی ٹولی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 35 تولہ سونا جن کی مالیت 10 لاکھ روپئے ہے ضبط کرلیا ۔ آج کلواکرتی پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی شادنگر کلنیشور ایگنیور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کل حسب معمول ویلدنڈھ پولیس کلواکرتی حیدرآباد ہائی وے پر بسوںکی چیکنگ کررہے تھے کہ ان تینوں ملزمین اے سندھیا وائف گنیش 29 سالہ ذات یرکل ٹیلر مقیم الماس گوڑہ حیدرآباد متوطن بُدھار پیٹ کرنول جبکہ اس خاتون پر ضلع نلگنڈہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 18 مقدمات درج ہیں ، ڈی سجاتا وائف سریش 32 سالہ ذات مادیگا کپڑوں کا تاجر مقیم الماس گوڑہ حیدرآباد متوطن کُتہ پیٹ ، رایا ورم راجمندری ویسٹ گوداوری اس پر بھی نلگنڈہ ضلع میں مختلف پولیس اسٹیشن میں علحدہ علحدہ 14 مقدمات درج ہیں ۔ جی راما کرشنا سن آف گوپال 50 سالہ ذات یرکلا آٹو ڈرائیور مقیم الماس گوڑہ حیدرآباد متوطن بُدھار پیٹ کرنول اس شخص کا یہ پہلا کیس ہے کو پکڑکر تحقیقات کرنے پر ایک بڑا کیس سامنے آیا جب کہ ایک اور ملزمہ جی رمنماں وائف راما کرشنا 45 سالہ یرکلی ٹیلر الماس گوڑہ حیدرآباد متوطن بُدھار پیٹ کرنول فرار ہے ۔ان تینوں کے قبضے میں موجود مختلف اشیاء پر مشتمل 35 تولہ سونا ضبط کرلیا ۔ اے ایس پی نے بتایا کہ یہ گینگ اکثر کلواکرتی ۔ حیدرآباد ، حیدرآباد ۔ کولاپور اور حیدرآباد ۔ کرنول ان روڈس پر بسوں میں چوری کیا کرتے تھے جبکہ یہ لوگ اکثر شادیوں کے سیزن میں اور جن بسوں میں بھیڑ زیادہ ہوتی ہے اس میں چوری کرتے تھے ۔ ان کے چوری کرنے کے طریقہ ایک تولہ پرفیوم کے ذریعہ خواتین کو مدہوش کرتے ہوئے یا تو چھوٹے بچوں کو چُمٹ کر رُلاتے ہوئے ذہن کو منتشر کرکے یا پھر باتوں میں اُلجھاکر اُن کا ذہن دوسری طرف متوجہ کرتے ہوئے اُن کے بیاگس سے سونا ، چاندی رقم اور دیگر اشیاء چوری کرلیاکرتے تھے ۔ اس گینگ کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم اے ایس پی نے تشکیل دی تھی جس میں ہیڈ ٹیم ہیڈکانسٹیبل عبداﷲ ، ایس ایس ایچ ریڈی ، گروپرساد ، چندونائک ، دُرگیا، شیکھر ، وینکٹیا ، وشنو اور ویلدنڈھ میں آئی کی ٹیم پر مشتمل تھی جوکہ کل ویلدنڈھ میں اسٹاپ پر چیکنگ کے دوران پکڑلیا جنھیں جلد ہی JFCM کلواکرتی کے روبرو پیش کیا جائیگا نیز اس موقع پر اے ایس پی نے سی آئی جی وینکٹ اور ویلدنڈھ میں آئی جانکی رام ریڈی اور ٹیم کے صدر ہیڈکانسٹیبل عبداﷲ اور تمام ممبران کو انعامی رقم بھی حوالے کی۔ اس موقع پر اے ایس پی شادنگر ، سی آئی کلواکرتی ، ایس آئی کلواکرتی ، ویلدنڈھ ایس آئی ، ونگور ایس آئی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT